سیف الدین ٹی 20 عالمی کپ سے باہر

ری پلیس منٹ کے طورپر روبیل حسین منتخب

شارجہ، /اکتوبر،۔بنگلہ دیش کے تیز گیند باز محمد سیف الدین کمر میں درد کی وجہ سے یہاں جاری آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کی جگہ اب تیز گیند باز روبیل حسین کو 15 رکنی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ ٹیم کے افسران کے مطابق سیف الدین نے سری لنکا کے خلاف گزشتہ مقابلے میں کمر کے بائیں حصے میں درد کے بارے میں بتایا تھا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے میڈیا اور مواصلات کے سینئر منیجر ربیدامام نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ بنگلہ دیش لوٹنے کے بعد ہم ان کی چوٹ کی سنگینی کو سمجھیں گے لیکن اب چوں کہ وہ ٹورنامنٹ میں واپسی نہیں کرسکتے ہیں اس لیے ہم نے ایک ری پلیس منٹ کھلاڑی کا متبادل منتخب کیا ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ آئی سی سی ٹی 20 عالمی کپ 2021 کی تکنیکی کمیٹی نے روبیل کو سیف الدین کے ری پلیس منٹ کے طورپر بنگلہ دیش ٹیم میں شامل ہونے کی منظوری دے دی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 2019عالمی کپ میں بھی سیف الدین کی پیٹھ میں درد تھا اور انہوں نے کھیلنے کے لیے درد سے راحت دینے والا کورٹی سینو انجکشن لیا تھا لیکن جب وہ بیچ میں چند میچوں سے چوک گئے تو انہیں تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔ روبیل کی بات کریں تو انہوں نے 28 ٹی 20 سمیت کل 159 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ کورونا کے سبب کوارنٹائن ضابطوں کے مد نظر وہ پہلے سے ہی اضافی کھلاڑی کے طورپر ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ سپر 12 مرحلے سے قبل انہوں نے عمان میں کھیلے گئے ٹی 20 عالمی کپ کوالی فائنگ راؤنڈ میں تین میچوں میں چار وکٹ حاصل کیے تھے۔

Related Articles