سیرینا ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں باہر ہوئیں
لندن، جون ۔23 بار کی گرینڈ سلیم فاتح سیرینا ولیمز فرانس کی ہارمنی ٹین سے ہار کر ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہو گئیں۔ ٹین نے سینٹر کورٹ میں منگل کو ہونے والے میچ میں سیرینا کو 7-5، 1-6، 7-6(7) سے شکست دی۔ امریکی کھلاڑی نے گزشتہ سال ومبلڈن چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈ میں انجری کے باعث بیچ میں ہی نام واپس لے لیا تھا۔ کورٹ سے تقریباً ایک سال دور رہنے کے بعد، 40 سالہ سیرینا نے لندن کے گراس کورٹس میں واپسی کی تھی۔ شکست کے باوجود سیرینا مسکراتے ہوئے کورٹ سے رخصت ہوئیں۔ سرینا کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے والی ٹین پہلی بار ومبلڈن کے مین ڈرا میں کھیل رہی تھیں۔ انہوں نے میچ کے بعد کہا کہ انہیں یقین نہیں آرہا کہ انہوں نے سرینا کو شکست دی ہے۔ سرینا پہلے راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد کہا کہ اب وہ پریکٹس کورٹ کا رخ کریں گی اور انہیں امید ہے کہ وہ ستمبر میں ہونے والے یو ایس اوپن میں حصہ لے سکیں گی۔ سرینا نے 12 ماہ بعد سنگلز مقابلے میں واپسی کی تھی لیکن وہ فرانس کی ہارمونی ٹین سے ہارکر ومبلڈن کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوگئیں۔ اس سے قبل سرینا نے گزشتہ ہفتے ہی ایسٹبورن میں روتھسے انٹرنیشنل کے ذریعہ کورٹ پر واپس آئی تھیں جہاں انہوں نے عالمی نمبردو اونس جبور کے ساتھ مل کر خواتین کے ڈبلزایونٹ میں حصہ لیاتھا۔ ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) نے بدھ کو سیرینا کے حوالے سے کہا، ’’اس (مقابلے) نے مجھے پریکٹس کورٹ کا رخ کرنے کی ترغیب دی ہے، کیونکہ میں برانہیں کھیل رہی اور (جیت) کے قریب ہوں۔ میں خود سے کہ رہی ہوں کہ سیرینا، اگرتم چاہو تو یہ کرسکتی ہو۔