سیتا رمن نے اے ڈی بی کے صدر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی

سول، مئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کی 56 ویں سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا کے چار روزہ دورے پر آج یہاں پہنچنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن، نے اے ڈی بی کے صدر ایم اسکاوا کے ساتھ میٹنگ کی۔اس سے پہلے یہاں پہنچنے پرہندوستانی سفیر امیت کمار نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد محترمہ سیتا رمن نے اے ڈی بی کے صدر کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کی جس میں مختلف موضوع پر بات کی گئی۔اس دوران محترمہ سیتا رمن نے کہا کہ ہندوستان اے ڈی بی کے کاموں کے لیے ایک بہت اہم ملک بنا ہوا ہے اور اس انہوں نے اے ڈی بی کو قرض دینے کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے جدید فنانسنگ میکانزم اپنانے میں مدد کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے اے ڈی بی کو ترقی پذیر رکن ممالک کی مؤثر طریقے سے مدد کرنے کے لئے طریقہ کار کا خود جائزہ لینے کا بھی مشورہ دیا۔انہوں نے اے ڈی بی ہندوستان سے رعایتی موسمیاتی مالیات کے ساتھ کی مدد کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی معیشت اور ترقی کے عمل کوعلاقائی اور عالمی سطح پر بہت بڑا اثر ہوسکتا ہے۔اس پر اے ڈی بی کے صدر نے دہرایا کہ رکن ممالک کے لیے 100 بلین ڈالرکا موسمیاتی فنانس کے وعدے پہلے ہی کئے جا چکے ہیں۔اس کے بعد محترمہ سیتا رمن نے سیم سنگ الیکٹرانکس کے گلوبل سی ایف او ہارک کیو پارک کے ساتھ مستقبل کی سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا۔محترمہ سیتا رمن نے سول میں ایک پروگرام میں ہندوستانی تارکین وطن سے بھی خطاب کیا۔

Related Articles