سیاست کے بجائے کانپور چھاپوں میں ملی رقم کی مذمت کرنی چاہئے: سیتا رمن

نئی دہلی، دسمبر۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیوش جین کے یہاں سے برآمد تقریباً 200 کروڑ نقد اور 23 کلو سونا کی بابت اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے سربراہ اکھلیش یادوکی جانب سے کیے جانے والے تبصرےسے متعلق سخت تنقید کرتے ہوئے جمعہ کے روز کہا کہ یہ رقم بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی نہیں ہے۔ محترمہ سیتا رمن نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت میں اس بابت پوچھے جانے پر کہا کہ غلط یا صحیح جگہ پر چھاپہ ماری کی بات نہیں ہے۔ جہاں چھاپہ مارا گیا ہے‘ وہاں سے افسر خالی ہاتھ نہیں لوٹے ہیں۔ ایسے میں اگر مسٹر یادو کو تکلیف ہو رہی ہے تو اس کا کیا مطلب نکالا جانا چاہئے؟انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی قانون نافذ کرنے والی ایجنسی چھاپہ مارتی ہے جو پختہ اشارے اور شواہد کی بنیاد پر کارروائی کرتی ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کی طرف سے آج کی گئی کارروائی کے بارے میں کوئی تفصیلی اطلاع نہیں ہے اور یہ کارروائی بھی پختہ ثبوتوں کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کانپور کے پرفیوم تاجر پیوش جین کے ڈائریکٹوریٹ آف جی ایس ٹی ویجیلنس نے احمد آباد سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی تھی۔ اس سے پہلے پیوش جین کو سماج وادی پارٹی کےسربراہ کا قریبی بتایا جا رہا تھا، لیکن مسٹر یادو نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے تبصرہ کرنا شروع کر دیا اور پیوش جین کی جگہ سے ملنے والی نقدی اور سونے پر سوال اٹھانے لگے۔

Related Articles