سڑک پر ڈانس کرتا دیکھ کر لوگ بھکاری سمجھ کر پیسے دینے لگے، سارہ علی خان
ممبئی ،جنوری۔سارہ علی خان آہستہ آہستہ فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں۔ لوگ ان کی فلموں کو کافی پسند کرتے ہیں۔ سارہ سوشل میڈیا پر بھی کافی فعال رہتی ہیں۔ ایک بار انہوں نے ایسا کام کر دیا کہ لوگ انہیں بھکاری سمجھنے لگے اور پیسے دینے لگے۔ ایک انٹرویو میں سارہ نے بتایا کہ وہ ایک مرتبہ سڑک پر ڈانس کررہی تھیں اور لوگوں نے انہیں بھکاری سمجھ کر پیسے دینے شروع کردئے تھے۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ انہوں نے ان پیسوں کو رکھ بھی لیا تھا۔ سارہ علی خان نے بتایا تھا کہ ایک مرتبہ وہ اپنے والد سیف، والدہ امریتا سنگھ اور بھائی ابراہیم کے ساتھ گھومنے گئی ہوئی تھیں۔ اس دوران ان کے والدین کچھ خریداری کرنے کے لیے ایک دکان کے اندر چلے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ میں، ابراہیم اور ہاؤس ہیلپر اس دکان کے باہر کھڑے تھے۔ معلوم نہیں کیا ہوا کہ اچانک میں ڈانس کرنے لگی ، لوگ وہیں رک گئے اور مجھے پیسے دینے لگے، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ میں بھیک مانگ رہی ہوں۔ اداکارہ نے مزید بتایا کہ میں نے پیسے رکھ لئے، مجھے احساس ہوا کہ مجھے پیسے مل رہے ہیں، جو بھی کرو، کرتے رہو، میں نے پھر اور ڈانس کیا۔اس کے بعد جب ان کے والدین خریداری کر کے واپس آئے تو ہاوس ہیلپر نے کہا کہ سارا سبھی لوگوں کو اتنی کیوٹ لگیں کہ سب انہیں پیسے دے رہے ہیں۔ اس پر امریتا نے کہا کہ کیوٹ نہیں بھکاری لگ رہی ہے۔ حال ہی میں اداکارہ کی’ اترنگی رے‘ او ٹی ٹی پر ریلیز ہوئی، جس کو ملا جلا ردعمل مل رہا ہے۔جبکہ بولی وڈ اکارہ سارہ علی خان نے ماضی کی سپرہٹ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے ری میک میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ وہ منفرد اور جداگانہ انداز میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں۔اگر کرن جوہر فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کا ری میک بناتے ہیں تو اس میں بطور ستارہ میں، جانہوی اور وجے دیور کونڈا ہوں تو زہے نصیب۔1998 میں کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کے ستاروں میں شاہ رخ خان، کاجول اور رانی مکھرجی شامل تھے۔