سپریم کورٹ پروموشن میں ریزرویشن کے معاملے میں ریاست وار سماعت کرے گا
نئی دہلی،ستمبر،سپریم کورٹ نے پروموشن میں ریزرویشن کے نفاذ کے معاملے پر منگل کے روز کہا کہ ریاستوں کے مختلف حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے میں تفصیل سے اور ریاست وار سماعت کی جائے گی۔جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بی آر گوائی کی ڈویژن بنچ نے اس سلسلے میں کم از کم 133 درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے مسائل کی نشاندہی کریں اور دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ داخل کریں۔ بنچ نے کہا کہ وہ 5 اکتوبر سے ملک بھر میں ملازمتوں کی پروموشن میں ریزرویشن کے سلسلے میں حتمی سماعت شروع کرے گی۔عدالت عظمی نے واضح کیا کہ وہ سابقہ فیصلوں میں طے شدہ مسائل پر نظرثانی نہیں کرے گی۔