سونے پر درآمداتی ڈیوٹی بڑھ کر 15 فیصد
نئی دہلی، جون ۔ سونے کی درآمد ات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر دباؤ کو کم کرنے کے مقصد سے حکومت نے اس قیمتی دھات کی درآمداتی ڈیوٹی 4.75 فیصد سے بڑھا کر 15 فیصد کر دی ہے۔ اس حوالے سے رات گئے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق اس وقت سونے پر درآمداتی ڈیوٹی 10.75 فیصد ہے۔ سونے کی درآمدات میں اضافے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر دباؤ پڑرہاہے، جسے کم کرنے کے لیے اس کی درآمدات پر ڈیوٹی بڑھانے کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں اس قیمتی دھات کی درآمدات میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ صرف مئی کے مہینے میں 107 ٹن سونا درآمد کیا گیا ہے۔ جون میں بھی درآمد زیادہ رہنے کی توقع ہے۔