سونیا۔ راہل کی رہائش گاہ پر بھاری پولیس فورس کی تعیناتی کا مسئلہ راجیہ سبھا میں اٹھایا گیا

نئی دہلی، اگست۔راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے آج راجیہ سبھا میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی رہائش گاہ کے پولیس کے محاصرے کا معاملہ اٹھایا اور اسے افسوسناک قرار دیا۔بدھ کو جب یوتھ امور اور کھیل کے وزیر انوراگ ٹھاکر ایوان میں اینٹی ڈوپنگ بل پر بحث کا جواب دے رہے تھے تو اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ اپوزیشن اس بل کی حمایت کر رہی ہے اور بل منظور ہو جائے گا لیکن میں ایک اہم مسئلہ اٹھانا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ محترمہ سونیا گاندھی اور مسٹر راہل گاندھی کی رہائش گاہ کو پولیس نے گھیر لیا ہے جو کہ ناانصافی ہے۔ اس کی حکمراں جماعت نے مخالفت کی اور ڈپٹی چیئرمین ہری ونش نے بھی کہا کہ یہ معاملہ بل سے متعلق نہیں ہے اور اپوزیشن لیڈر کو صرف بل کے بارے میں بات کرنی چاہئے۔قائد ایوان پیوش گوئل نے کہا کہ ایوان انتہائی منظم طریقے سے چل رہا ہے اور اس وقت اس پر بات کرنا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون کا معاملہ ہے اور قانون اپنا راستہ اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے اس کی وجہ جانی جائے اور جواب دیا جائے۔ انہوں نے اپوزیشن سے کہا کہ وہ غیر ضروری الزامات نہ لگائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قانون کے کام میں مداخلت نہیں کرتی ہے۔اس کے بعد کانگریس کے اراکین ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔

 

Related Articles