سوناکشی سنہا نے ’دھاڑ‘ کے کردار کو خوش قسمتی قرار دیدیا

ممبئی،مئی۔بالی ووڈ کی دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے ’دھاڑ‘ کے کردار کو اپنی خوش قسمتی قرار دیا ہے۔سوناکشی سنہا ویب سیریز دھاڑ کے ذریعے اپنا او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ڈیبیو کرنے جارہی ہیں، 12 مئی کو ریلیز ہونے والی ویب سیریز کا ٹریلر حال میں سامنے آیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق سوناکشی سنہا دھاڑ میں ایک بہادر خاتون پولیس افسر کا کردار نبھا رہی ہیں اور وہ اس حوالے سے کافی پرجوش بھی ہیں۔ایک انٹرویو کے دوران اداکار نے کہا کہ دھاڑ کے کردار کے حوالے سے میں خود کو خوش قسمت سمجھتی ہوں، یہ کردار دبنگ کے چلبل پانڈے جیسا بالکل بھی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اب تک فلم انڈسٹری میں مرد پولیس افسر کا کردار ہی سامنے آتا رہا ہے، دراصل ہم نے خواتین پولیس کی حقیقت پر مبنی نمائندگی کم ہی کی ہے۔سوناکشی سنہا نے کہا کہ فی الحال خاتون پولیس افسر کا کوئی کردار میرے دماغ میں نہیں آرہا جو نمایاں ہو، اس معاملے میں صرف لڑکوں کو ہی کیوں سارا فائدہ ملے؟ان کا کہنا تھا کہ جب میرے سامنے کہانی آئی تو اس کردار نے مجھے متاثر کیا، یہ ایسا کیریکٹر تھا جسے کرنا میں اپنی خوش قسمتی سمجھتی ہوں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میرا کردار انجلی کا ہے، جو کافی حقیقی ہے، اس خاتون افسر کو پتا ہے کہ وہ کیا اور کیوں کررہی ہے؟ وہ تو انصاف کے لیے سب کچھ کر گزرنے والی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعی میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں ایسی خاتون افسر کا کردار اسکرین پر نبھاؤں، میں پرامید ہوں کہ دھاڑ کے ذریعے انجلی کا کردار خواتین پولیس افسر کی بہادری کا حوالہ بنے گا۔

Related Articles