سوناکشی اور ظہیر اقبال کی نئی میوزک ویڈیو ریلیز کیلئے تیار
ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سوناکشی سنہا نے ظہیر اقبال کے ساتھ اپنی نئی میوزک ویڈیو کا اعلان کیا ہے۔انسٹاگرام پر دونوں نے ایک ہی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے میوزک ویڈیو کا ٹیزر شیئر کیا۔اس پوسٹ پر فوراً ہی ڈھیروں کمنٹس آگئے، تمام مداح نئی میوزک ویڈیو کے لیے بہت پرجوش دکھائی دیے۔سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال اب تک صرف یہ کہتے آئے ہیں کہ وہ صرف دوست ہیں لیکن انہیں کئی مواقعوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔