سوموار کو بنگال اسمبلی میں سبرتو مکھرجی تعزیتی ریفرنس کے بعد دن بھر کےلئے اجلاس ملتوی ہوجائے گا
کلکتہ،ومبر-مغربی بنگال اسمبلی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ 8نومبر کو بنگال اسمبلی میں ریاستی وزیرسبرتو مکھرجی کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس ہوگا اور اس کے بعد پورے دن کےلئے اجلاس کو ملتوی کردیا جائے گا۔ یکم نومبر سے شروع ہونے والا اسمبلی کا سرمائی اجلاس اس وقت جاری ہے۔اسمبلی کے سینئر اہلکار نے کہا کہ پیر کو اسمبلی کے پہلے نصف حصے میں ایک تعزیتی اجلاس ہو گا۔ تعزیتی ریفرنس کے بعد ایوان کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی جائے گی۔ اگلے دن سے پروگرام کے مطابق اسمبلی اجلاس چلیں گے75 سالہ مکھرجی کا جمعرات کی رات ایک سرکاری اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔وہ 50 سال سے زیادہ عرصے تک ممبر اسمبلی اور 2011 سے ترنمول کانگریس حکومت میں وزیر رہے، اس کے علاوہ 1970 کی دہائی میں مغربی بنگال میں کانگریس حکومت میں قلمدان سنبھالے۔