سوشل میڈیا صارفین نے انیل کپور کا ہم شکل ڈھونڈ نکالا
ممبئی،ستمبر۔بالی ووڈ کے ممتاز اداکار انیل کپور کا ہم شکل سوشل میڈیا صارفین نے ایک باڈی بلڈر میں ڈھونڈ نکالا۔عالیہ بھٹ، ایشوریہ رائے اور دیپیکا پڈوکون کے بعد اب انیل کپور کے ہم شکل نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔اداکار کا ہم شکل ایک امریکی فٹنس کوچ ہے جس کا نام جان ایفر ہے۔ جان ایفر نے گزشتہ دنوں اپنی ایک تصویر انیل کپور کے ساتھ کولاج بناکر شیئر کی۔مذکورہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے انیل کپور کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ بالی ووڈ سے آفر کے منتظر ہیں، انیل کپور کہاں ہیں؟۔جان ایفر نے بتایا کہ ان کے والد کہتے ہیں کہ یہ ’بچہ‘ ایک عظیم اداکار ہے۔جان ایفر کی اس تصویر کو 59 ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں جبکہ کئی سوشل میڈیا صارفین اس پر دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں کہ یہ بچہ (انیل کپور) اب نانا بن چکا ہے۔