سوارا بھاسکر کو سیاہ رنگ کیوں پسند ہے؟

ممبئی،جولائی۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سوارا بھاسکر نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصاویر شیئر کرکے سب کو دنگ کردیا۔سوارا سیاہ رنگ کا لباس پہنی ہوئی ہیں اور نیا ہیئر اسٹال بنا کر پوز دے رہی ہیں۔تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن دیا کہ سیاہ رنگ مجھے احساس دلاتا ہے کہ میں نہ رکنے والی ہوں، نہ تھمنے والی ہوں۔سوارا کی دلکش تصاویر پر مداحوں نے کمنٹس کے انبار لگا دیے۔ ایک مداح صفی خان نے کہا کہ آپ کا انداز بہت اچھا لگ رہا ہے۔سیف نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ آپ بہت دلکش نظر آرہی ہیں۔ناقدین نے یہاں بھی تنقید کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا، ایک صارف رشی نے کہا کہ مجھے یہ گمان ہو رہا ہے کہ آپ کا فیشن ڈیزائنر مودی کا حامی ہے۔

Related Articles