سوارا بھاسکر کا دیوالی پر فوٹوگرافرز سے اظہار ہمدردی

ممبئی،اکتوبر۔بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سوارا بھاسکر نے فوٹوگرافرز کے لیے ایک جذباتی پیغام تحریر کیا ہے۔سوارا نے حال ہی میں سونم کپور کی طرف سے دیوالی کی تقریب میں شرکت کی تھی۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ شوبز شخصیات تو ایک ساتھ دیوالی منا رہے ہیں، دوسری طرف فوٹوگرافرز صرف سلیبرٹیز کی تصاویر لینے کے لیے اوور ٹائم لگا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوٹوگرافرز بہت سخت ماحول میں کام کرتے ہیں، انہیں تہواروں کے موقع پر اپنی فیملی سے دور رہنا پڑتا ہے تاکہ دیوالی کی خوشیاں منانے والے سلیبرٹیز کی تصویریں کھینچ سکیں۔

Related Articles