سنی لیون کے مداح کی اداکارہ کے پرستاروں کیلئے چکن کی خریداری پر رعایت کی آفر

ممبئی ،؍اپریل۔بولی وڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کے مداح نے اپنی دریا دلی سے سب کو حیران کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے شہر منڈیا میں قائم مرغی کی دکان کا مالک پراساد سنی لیون کا بہت بڑا مداح نکلا جس نے اداکارہ سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے شاپ میں 10 فیصد کی آفر پیش کردی لیکن اس آفر سے صرف اداکارہ کے پرستار ہی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ شہری جو خود کو سنی لیون کا پرستار ثابت کریں گا انہیں چکن کی خریداری پر قیمت میں 10 فیصد تک رعایت دی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق مرغی کا گوشت خریدتے ہوئے مداحوں کو دکھانا ہوگا کہ وہ سنی لیون کو انسٹاگرام یا فیس بک پر فالو کرتے ہیں اور ان کے فون میں کم از کم اداکارہ کی 10 تصاویر ہونی چاہئیے۔اس کے علاوہ وہ سنی لیون کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصاویر کو لائیک اور کومنٹ کرتے ہیں یا نہیں۔پراساد کا کہنا ہے کہ اداکارہ کا میں بہت بڑا مداح ہوں، وہ غریب اور یتیموں کی مدد کرتی ہیں اور ان کی یہ رحم دلی مجھے بہت پسند ہے، اسی لیے میں نے بھی لوگوں کو کم قیمت میں گوشت فروخت کرنے کی ٹھانی۔

Related Articles