سنی لیون بچوں کو میڈیا سےکیسے محفوظ رکھتی ہیں؟

ممبئی،مارچ۔سنی لیون کا خیال ہے کہ زندگی سے تمام منفی عناصر کو ختم کرنیکے لیے سب سے اہم ہے کہ بات چیت کی جائے۔میڈیا نے سنی لیون سے پوچھا کہ ’وہ اپنے بچوں کو میڈیا کی ایسی رپورٹس سے کیسے محفوظ رکھتی ہیں، جن سے بچوں کو تکلیف ہو ؟ اْنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ’ان کے خیال میں بات چیت سب سے بہتر ذریعہ ہے‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ’اْنہیں امید ہے اور وہ دعا کرتی ہیں کہ اگر ایسا کچھ ان کییا شوہر، ڈینیئل کے بارے میں ذکر کیا جائے، جس کا اْنہیں یقین ہو گا تو وہ گفتگو کے ذریعے معاملات کو سنبھالنا بہتر حل سمجھتی ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ہر مسئلے کو ایک منفرد حل درکار ہوتا ہے، اور اس وقت ان کے بچوں کی خوشی ان کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘۔انہوں نے کہا کہ’ہر صورت حال اور ہر منظر نامہ مختلف ہوتا ہے، اس لیے اسے کیسے ہینڈل کرنا ہے اس کا فیصلہ اسی وقت کیا جائے گا جب وہ منظر نامہ سامنے آئے گا‘۔سنی لیون کا کہنا ہے کہ’زیادہ تر چیزیں جو وہ اپنے بچوں کے ساتھ کرتی ہیں وہ گفتگو ہے‘۔اْنہوں نے بتایا کہ’ وہ اپنے بچوں کے ساتھ بات چیت کرتی ہیں، اْنہیں بہت سی معلومات سے آگاہ کرتی ہیں اور انہیں سمجھنے کی کوشش کرتی ہیں۔‘اْنہوں نے اپنی بات کا مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’ایمانداری ان کے خیال میں بہترین رہے گی، آپ اپنے بچوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے کیو نکہ وہ حقیقت کی تلاش کررہے ہوتے ہیں‘۔

 

Related Articles