سنیل شیٹی نے جیکی شروف کی فلم کے آدھے ٹکٹس کیوں خریدے؟

ممبئی،نومبر۔بالی ووڈ کے معروف اداکار سنیل شیٹی اور جیکی شروف کئی سالوں سے بہت اچھے دوست ہیں۔ان دونوں اداکاروں نے پچھلی دو دہائیوں میں ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا اور اپنے کیریئر کے ابتدائی سالوں میں ایک دوسرے کی بہت مدد بھی کی۔حال ہی میں سنیل شیٹی اور جیکی شروف نے ایک ساتھ امیتابھ بچن کے مشہور شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں بطور مہمان شرکت کی ہے۔جیکی شروف نے اس شو کے دوران سنیل شیٹی سے اپنی دوستی کی پرانی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایک فلم ریلیز ہوئی تھی تو ہم سنیل کے ہوٹل پہنچ گئے، ان کا ’براڈ وے‘ کے نام سے ایک ہوٹل ہوا کرتا تھا۔ اْنہوں نے بتایا کہ ہم لوگ وہاں بیٹھے تھے تو کسی نے آکر کہا کہ جیکی وہ تیری فلم ریلیز ہوئی ہے ناں اس کی ٹکٹس ابھی باقی ہیں فروخت نہیں ہوئیں۔ اس پر سنیل نے کہا کدھر ہیں ٹکٹس جتنی بھی باقی ہیں ساری خرید لو دادا کی فلم ہٹ ہونی چاہیئے۔واضح رہے کہ سنیل شیٹی اور جیکی شروف نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا جن میں 1997ء کی فلم ’بارڈر‘، 2000ء کی فلم ’ریفیوجی‘، 2003ء کی فلم ’باز: اے برڈ ان ڈینجر‘، 2004ء کی فلم ’ہلچل اینڈ آن: مین ایٹ ورک‘، 2005ء کی فلم ’کیونکہ‘، 2006ء کی فلم ’اپنا سپنا منی منی‘ اور 2008ء کی فلم ’مخبیر ‘جیسی فلمیں شامل ہیں۔سنیل شیٹی نے 25 سال سے زائد کے اپنے کیرئیر میں فلم ’دھڑکن‘، ’ہیرا پھیری‘ اور ’میں ہوں ناں‘ جیسی مشہور فلموں میں بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دِکھائے۔

Related Articles