سنکیت کا پان کی دکان سے کامن ویلتھ پوڈیم تک کا سفر

سانگلی، جولائی ۔ ویٹ لفٹر سنکیت مہادیو نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں 55 کلوگرام وزن کے زمرے میں ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا۔ ہندستان کے لیے تمغے کا کھاتہ کھولنے والے سنکیت نے اب تک بہت سادہ زندگی گزاری ہے۔ سنکیت کے والد کی سانگلی میں پان کی دکان ہے۔ سنکیت اس سال دولت مشترکہ کھیلوں میں ہندوستان کی طرف سے تمغہ جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، ان کی زندگی جدوجہد سے بھری ہوئی ہے۔ سنکیت ایک انتہائی غریب گھرانے سے ہے اور اس کی کامیابی کے پیچھے اس خاندان کا بڑا ہاتھ ہے۔ سنکیت کے والد کی سانگلی میں پان کی دکان ہے۔ سنکیت شیواجی یونیورسٹی کولہاپور میں تاریخ کے طالب علم ہیں۔ وہ کھیلو انڈیا یوتھ گیمز 2020 اور کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2020 میں اپنے زمرے کے چیمپئن بھی رہے ہیں۔ بین الاقوامی سطح پر سنکیت کا یہ پہلا بڑا تمغہ ہے۔ صبح 5.30 بجے اٹھ کر گاہکوں کے لیے چائے تیار کرنا، ٹریننگ، پھر پڑھائی اور شام کو دکان سے نکلنے کے بعد جم جانا، یہ سنکیت کا تقریباً سات سال کا معمول تھا۔ سنکیت سرگر گولڈ میڈل سے صرف ایک کلو گرام سے محروم رہے کیونکہ وہ کلین اینڈ جرک کیٹیگری میں اپنی دوسری کوشش کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔

 

Related Articles