سنجے لیلیٰ بھنسالی نے فلم ’ہیرامنڈی‘ کی ہدایات دینے کیلئے 65 کروڑ فیس طلب کرلی

ممبئی،جون۔میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بولی وڈ کے معروف اداکار سنجے لیلی بھنسالی آنے والی نئی فلم ہیرا منڈی کی ہدایتکاری کے لئے بھاری رقم وصول کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کیمطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے فلم ہیرا منڈی کے لئے 200 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے جس میں بھنسالی کی ڈائریکشن فیس بھی شامل ہے۔ صرف بھاری بجٹ ہی نہیں بلکہ یہ افواہیں بھی ہیں کہ اس فلم کی ہدایت کاری کیلئے سنجے لیلیٰ بھنسالی نے 60-65 کروڑ فیس طلب کی ہے۔رپورٹ کے مطابق فلم کی کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ہما قریشی اور ریچا چڈھا جیسی بہترین اداکارائیں اہم کردارادا کرتی نظر آئیں گی تاہم مرد اداکاروں کی تلاش ابھی جاری ہے۔مذکورہ فلم آزاد ہندوستان سے پہلے کے زمانے کے درباریوں کی کہانیاں بیان کرے گی فلم محبت، دھوکہ دہی اور سیاست پر مبنی واقعات کی منظر کشی کی جائے گی اور اس فلم کے لئے بھی ان کی گزشتہ فلم گنگو بائی کا سیٹ ہی استعمال کیا جائے گا۔

Related Articles