سنجے لیلا بھنسالی تاریخی موضوعات پر فلمیں بناتے ہوئے کن باتوں کا خیال رکھتے ہیں؟

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کا کہنا ہے کہ تاریخی موضوعات پر فلمیں بناتے ہوئے چند اہم باتوں کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی کسی تاریخی موضوع پر فلم بنائی جاتی ہے تو تھوڑا محتاط رہنا ہوگا۔ اْنہوں نے کہا کہ ایسے موضوعات پر فلم بناتے ہوئے حقائق ہمیشہ درست ہونے چاہیئں لیکن اس کے لیے زیادہ گہرائی میں جاکر تحقیق کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ میں زیادہ تر ایسے موضوعات پر فلمیں اس انداز میں بناتا ہوں جیسے میں خود ان تاریخی ادوار کے بارے میں سوچتا ہوں۔اْنہوں نے انکشاف کیا کہ میں جب بھی تاریخی موضوعات پر فلمیں بناتا ہوں تو میں گزرے ہوئے اس وقت میں موجود نظاروں کے بارے میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے سوچنیلگتا ہوں جیسے کہ فن تعمیر، عمارتوں کی چھتیں، عمارتوں میں موجود فرنیچر اور قالین فلم میں اس طرح کے نظر آئیں گے۔سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ لہٰذا، تحقیق تو ہوتی ہے لیکن بہت زیادہ تفصیلی تحقیق نہیں ہوتی کیونکہ مجھے تحقیق بہت بورنگ لگتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ بحیثیت فلمساز میں دستاویزی فلم بنانے کے لیے بالکل بھی تیار نہیں ہوں کیونکہ میں تاریخی موضوعات کے بارے میں اپنے تمام تر تاثرات کو فلم میں دکھانا چاہتا ہوں۔اْنہوں نے مزید کہا کہ حقیقت تو لوگوں نے کسی دستاویزی فلم یا سیریز میں بھی دیکھی ہے لیکن فلم میں اْنہیں وہ سب دِکھانا چاہیئے جوکہ اْنہوں نے پہلے نہیں دیکھا تو دیوداس کیسا ہے؟ ظاہر ہے وہ ادبی کردار ہے لیکن باجی راؤ مستانی کیسی ہیں؟ لوگوں نے باجی راؤ مستانی کو نہیں دیکھا کیونکہ یہ کہانی تو 300 سے 400 سال پہلے کی ہے، اس لیے میرے پاس آزادی ہے میں اس کہانی کو اپنی فلم میں اپنے انداز سے پیش کرسکتا ہوں۔بھارتی ہدایتکار نے کہا کہ میں لوگوں کو یہ کہانیاں اس انداز میں دِکھانے کی کوشش کرتا ہوں جس سے وہ یہ محسوس کریں کہ وہ ایک ایسی فلم دیکھ رہے ہیں جوکہ موجودہ دور سے بھی جْڑی ہوئی ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ اگر ہم پچاس سال پہلے فلم ’باجی راؤ‘ یا ’گنگوبائی‘ بناتے تو اسے بالکل ایک مختلف انداز میں بنایا جاتا۔اْنہوں نے مزید کہا کہ لہٰذا، تاریخی موضوعات پر فلم بنانیکا ایک خاص جدید طریقہ ہے ہمیں اپنے ناظرین کو اس کہانی سے اس انداز میں جوڑنا پڑتا ہے کہ انہیں محسوس ہوکہ ان کا تعلق بھی اس تاریخی دور سے ہے۔سنجے لیلا بھنسالی نیایک اور انکشاف کیا کہ جب میں نے فلم ’گنگو بائی‘ بنانے کا فیصلہ کیا تو لوگوں نے مجھے یہ فلم بنانے سے منع کیا کہ اس کہانی کا مرکزی کردار ایک خاتون ہیں اور بھارت میں ایسی فلم کامیاب نہیں ہوگی جس میں ایک خاتون کو مرکزی کردار میں دِکھایا جائے اور وہ بھی ایسی خاتون جوکہ طوائف ہو۔اْنہوں نے کہا کہ اتنی تنقید کے باوجود بھی میں نے اس فلم کو بنایا جوکہ بظاہر ایک غلط فیصلہ تھا لیکن مجھے کامیابی ملی کیونکہ مجھے خود پر یقین تھا۔

Related Articles