سنجے اروڑہ نے دہلی پولس کمشنر کا عہدہ سنبھالا

نئی دہلی، اگست ۔انڈین پولس سروس (آئی پی ایس) کے تمل ناڈو کیڈر کے افسر سنجے اروڑہ نے پیر کے روز قومی راجدھانی دہلی کے پولس کمشنر کا عہدہ سنبھال لیا۔مسٹر سنجے اروڑہ 1988 بیچ کے ایک آئی پی ایس افسر ہیں جنہوں نے انڈو تبت بارڈر پولس (آئی ٹی بی پی) کی سربراہی اور وی آئی پی شخصیات کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن گروپ (ایس پی جی) کے قیام کے علاوہ کئی اہم کردار ادا کیے ہیں۔57 سالہ اروڑہ نے گجرات کیڈر کے 1984 بیچ کے آئی پی ایس افسر مسٹر راکیش استھانہ کے اتوار کے روز ریٹائر ہونے کے بعد آج قومی راجدھانی خطہ کے اعلیٰ پولس افسر کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ مسٹر استھانہ نے ایک سال قبل دہلی پولس کا چارج سنبھالا تھا۔مسٹر اروڑہ دہلی پولیس کمشنر کے طور پر خدمات انجام دینے والے دوسرے غیر AGMUT (اروناچل پردیش-گوا-میزورم اور یونین ٹیریٹری) کیڈر کے آئی پی ایس افسر ہیں، جب کہ 1978 میں دہلی پولس ایکٹ منظور ہونے کے بعد سے تیسرے افسر ہیں۔

 

Related Articles