سمید شیکھر جی کے تقدس کو برقرار رکھنے کا لوک سبھا میں مطالبہ

نئی دہلی، دسمبر بھارتیہ جنتا پارٹی کے منوج تیواری نے منگل کو لوک سبھا میں جھارکھنڈ حکومت کی طرف سے مشہور جین تیرتھ استھل سمید شیکھر جی کو سیاحتی مقام قرار دینے کے فیصلے کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس جگہ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلے سے اس مقام کے تقدس کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔مسٹر تیواری نے وقفہ صفر کے دوران کہا کہ ریاستی حکومت اس پوتر تیرتھ مقام کو پکنک کی جگہ بنانا چاہتی ہے۔ حکومت کے فیصلے کے مطابق پولٹری فارمنگ اور فش فارمنگ کی بھی تجویز ہے جس کی وجہ سے وہاں کئی مسائل پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں اس سلسلے میں دگمبر جین، شاہدرہ، دہلی سے ایک درخواست موصول ہوئی ہے۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جین برادری کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس جین یاترا کو پہلے کی طرح برقرار رکھا جائے۔مسٹر تیواری کے اس مسئلہ کو اٹھائے جانے کے فوراً بعد مرکزی وزیر ثقافت جی کشن ریڈی جو ایوان میں موجود تھے نے کہا کہ مرکزی حکومت اس مسئلہ پر جھارکھنڈ حکومت سے بات چیت کر رہی ہے۔

 

Related Articles