سمستی پور میں بی جے پی لیڈر کا گولی مار کر قتل

سمستی پور، اگست۔بہار کے سمستی پور ضلع کے خانپور تھانہ علاقے میںبدمعاشوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈر اور ممتاز جوہری ردھویر سونکار کو گولی مار کر ہلاک اور ان کے ساتھی دلیپ ساہ کو شدیدطور سے زخمی کر دیا۔ پولس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ بی جے پی لیڈر ردھویر سونکار اپنے ساتھی دلیپ ساہ کے ساتھ ہفتہ کی رات دیر گئے ضلع کے الماس نگر چوک میں زیورات کی دکان بند کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر سیروپٹی گھر جا رہے تھے کہ چاربدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔جبکہ مزاحمت کرنے پر بدمعاشوں نے ان ساتھی پر بھی گولی چلائی جس میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ اس کے بعدبدمعاش روپے بھرا تھیلا لوٹ کر فرار ہوگئے۔ دریں اثنا، واقعہ کے خلاف احتجاج میں مشتعل لوگوں نے لاش کے ساتھ ضلع کے سیروپٹی چوک پر سمستی پور۔شیواجی نگر مین روڈ کو گھنٹوں تک جام رکھا۔ مشتعل لوگ خانپور کے تھانہ صدر کو معطل کرنے، بی جے پی لیڈر کے قتل میں ملوث بدمعاشوں کی گرفتاری اور ضلع میں بڑھتے ہوئے جرائم کو روکنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لوگوں کو سمجھا کر جام ختم کرایا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Related Articles