سلمان خان کی نئی فلم کا گانا ’بلی بلی‘ ریلیز کردیا گیا

ممبئی،مارچ۔ بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان کی نئی فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کا نیا گانا ’بلی بلی‘ ریلیز کردیا گیا۔اداکار نے اپنے انسٹاگرام پر فلم کے نئے گانے کو شیئر کیا ہے جس میں پوجا ہیگدے، شہناز گِل اور پلک تیواری بھی موجود ہیں۔گانے کے بول کمار نے لکھے ہیں، اسے سکھبیر نے گایا ہے جبکہ فلم کی ڈائریکشن فرہاد سمجی نے دی ہے۔فلم ’کسی کا بھائی، کسی کی جان‘ کو دنیا بھر میں عید کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔

 

Related Articles