سلمان خان کی فلم ٹائیگر 3 میں شاہ رخ خان بھی نظر آئیں گے
ممبئی،جون۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ نے سلمان خان کی آنے والی نئی فلم ’’ٹائیگر تھری‘‘ میں خصوصی کردار نبھانے کی تصدیق کر دی۔انسٹاگرام کے لائیو سیشن میں بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی آنے والی نئی فلم ’’پٹھان‘‘ اور ’’ٹائیگر تھری‘‘ میں اپنے خصوصی کردار سے متعلق گفتگو کی۔سلمان خان کے ساتھ کام کرنے سے متعلق شاہ رخ خان نے بتایا کہ سلمان کے ساتھ کام کرنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے لیکن انکے ساتھ پیار، دوستی اور بھائیوں جیسا رشتہ ضرور ہے اس لیے جب کبھی میں سلمان خان کے ساتھ کام کرتا ہوں تو یہ حیرت انگیز ہوتا ہے۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ ہم نے ایک فلم کے علاوہ کسی فلم میں مکمل ایک ساتھ کام نہیں کیا، سچ پوچھیں تو ہمیں فلم میں کام کرنے کے لیے سال میں 4-5 دن ہی ملتے ہیں۔بالی ووڈ اسٹار نے کہا کہ پچھلے دو سال شاندار رہے کیونکہ سلمان خان نے ایک فلم میں میرے ساتھ گانا گایا اور اب فلم پٹھان میں بھی ایسا موقع ملے گا جبکہ فلم ٹائیگر تھری میں بھی شامل ہونے کی کوشش کروں گا۔