سلمان خان کی بھانجی آیت کے ساتھ ’برتھ ڈے شیئرنگ‘

ممبئی،دسمبر۔بالی ووڈ اسٹار کی اپنی بھانجی آیت کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے ایک خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔سلمان خان آج 56سال کے ہوگئے ہیں، انہوں نے سانپ ڈسنے کے واقع کو اپنی سالگرہ پر اثر انداز نہیں ہونے دیا اور اپنے پنویل فارم ہاؤس میں ہی اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ سالگرہ منائی۔سلّو بھائی کی سالگرہ کیلیے تو اْن کے سب ہی مداح بہت خوش ہیں، لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آج سلمان خان کے علاوہ ان کی بھانجی آیت کی بھی سالگرہ ہے۔اتفاقاََ ماموں اور بھانجی دونوں کی تاریخِ پیدائش 27 دسمبر ہے اور اسی لیے سلمان خان نے اپنی سالگرہ کا کیک اپنی ننّھی بھانجی آیت کو گود میں لے کر اْس کے ساتھ کاٹااور ماموں بھانجی کے مل کر سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے اس خوبصورت لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اداکار کے ساتھ ان کی ننّھی بھانجی آیت کو بھی سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان کو اْن کے فارم ہاؤس میں سانپ نے کاٹ لیا تھا جس کے بعد اْنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ان کے ساتھ یہ واقعہ ان کے پنویل فارم ہاؤس پر پیش آیا تھا تاہم اداکار کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔ذرائع کے مطابق سلمان خان کو کاٹنے والا سانپ زہریلا نہیں تھا، وہ تقریباً 6 سے 7 گھنٹے اسپتال میں زیرِ علاج رہے۔

Related Articles