سلمان خان کا مدر ٹریسا کو خراج تحسین
ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مدر ٹریسا کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔گزشتہ روز عالمی یوم خواتین کے موقع پر سلو میاں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے آرٹ ورک کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں۔ سلمان خان ویڈیو میں مدر ٹریسا کی پینٹنگ بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور اس پینٹنگ کے ذریعے انہوں نے مدر ٹریسا کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنے فن کا مظاہرہ بنگلورو میں ’’مدر ہوڈ‘‘ کے نام سے ہونے والے پہلے سولو شو میں کریں گے۔سلمان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا آپ جو کرنا چاہتے ہیں کریں لیکن کبھی اپنی ماں کو پریشان نہ کریں۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔