سلمان خان کا ’بجرنگی بھائی جان 2‘ کا اعلان، کبیر خان لاعلم

ممبئی،دسمبر۔سلمان خان کی جانب سے فلم بجرنگی بھائی جان 2 بنانے کے اعلان کے بعد پہلی فلم کے ڈائریکٹر کبیر خان نے اس سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئی فلم کا اسکرپٹ ہی تیار نہیں ہے۔واضح رہے کہ ایک روز قبل بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے ایک تقریب کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی بلاک بسٹر فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ کا سیکوئل بنائیں گے جسے کے وی وجیندرا پرساد لکھیں گے۔تاہم اب اس حوالے سے بجرنگی بھائی جان کے ڈائریکٹر کبیر خان کی جانب سے اہم انکشاف ہوا ہے کہ فلم کی اسکرپٹ تیار نہیں ہے۔ میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کبیر خان کا کہنا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ اور اس کا آئیڈیا اب تک تیار نہیں ہے۔ کبیر خان کا کہنا تھا کہ سلمان خان نے فلم کا اعلان کردیا ہے لیکن فلم بجرنگی بھائی جان 2 سے متعلق بہت کچھ ہونا باقی ہے۔ساتھ میں انہوں نے اپنی توجہ فلم 83 پر مرکوز کرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف اس فلم سے متعلق بات کرنا چاہیں گے، سلمان خان نے فلم کا اعلان کیا ہے لیکن ہمارے پاس ابھی فلم سے متعلق بات کرنے کو کچھ بھی نہیں ہے۔

Related Articles