سلمان خان نے نام کے بعد فلم بھائی جان کا میوزک ڈائریکٹر بھی بدل دیا

ممبئی،جولائی ۔ بالی ووڈ کے دبنگ خان سلمان خان نے پہلے اپنی فلم کبھی عید کبھی دیوالی کا نام بدلا اور اب میوزک ڈائریکٹر ہی تبدیل کردیا۔سلمان خان آج کل اپنی آنے والی فلم بھائی جان کی عکسبندی مکمل کررہے ہیں، اس فلم کا پہلے نام کبھی عید کبھی دیوالی رکھا گیا تھا۔ میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اب فلم کا میوزک ڈائریکٹر بھی بدل دیا ہے، پہلے اس فلم کی موسیقی بلاک بسٹر تمل فلم پشپا کے میوزک ڈائریکٹر دیوی سری پرساد ترتیب دے رہے تھے لیکن اب ان کی جگہ یہ کام کے جی ایف 2 کے میوزک ڈائریکٹر روی بسرور کے سپرد کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور ان کی ٹیم دیوی سری پرساد کی موسیقی سے خوش نہیں تھی۔ انہیں میوزک کو فلم کی کہانی کے اعتبار سے موزوں نہیں لگا۔ اس لیے دونوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔سلمان خان کی فلم بھائی جان 30 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

 

Related Articles