سلمان خان نے عبدوروزک کے ساتھ اوہ اوہ جانے جانا پر ویڈیو بناتے ہوئے انہیں بازوؤں میں اٹھا لیا

ممبئی،فروری۔ بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے عبدو روزک کے ساتھ اوہ اوہ جانے جانا کی ویڈیو بناتے ہوئے انہیں بازوؤں میں اٹھا لیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز رئیلٹی شو بگ باس سیزن 16 کے ونر اپ کا اعلان کرنے کے بعد سلمان خان کی بگ باس کے ممبرز کے ساتھ کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ بگ باس سیزن 16 سے شہرت حاصل کرنے والے معروف ٹک ٹاکر عبدوروزک نے بھی ایسی ہی ایک ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عبدوروزک کے ساتھ سلمان خان نظر آرہے ہیں۔ پہلی ویڈیو میں وہ سلمان خان کی 90 ء￿ کی دہائی کی فلم پیار کیا تو ڈرنا کیا کے مشہور گانے او ہ اوہ جانے جانا پر ایک ساتھ گاتے ہوئے نظر آئیں جبکہ دوسری ویڈیو میں سلمان خان نے عبدوروز ک کو گانا گاتے ہوئے بازوؤں میں اٹھایا ہو ا ہے اور دونوں گانے سے لطف اندوز ہور ہے ہیں ۔ عبدو روزک نیویڈیوز شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اوہ جانے جانا! بھائی جان اور چھوٹا بھائی جان۔ عبدو کے ویڈیو زشیئرز کرے کے فوراً بعد ہی مداحوں نے کمنٹ سیکشن کو سرخ دلوں اور فائر ایموجیز سے بھر دیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ میری پسندیدہ جوڑی ،چھوٹا بھائی جان اور بڑا بھائی جان ۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ چھوٹا بھائی جان بڑا بھائی جان ۔یاد رہے کہ عبدوروزک کا تعلق تاجکستان سے ہے لیکن وہ دبئی کے ایک پرتعیش ولا میں اپنے خاندان کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔ عبدوروزک سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان میں اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

Related Articles