سلمان خان نے شادی کا اعتراف کرلیا؟

ممبئی،مارچ۔بالی ووڈ کے دبنگ خان نے سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ شادی کے سوال پر کہہ رہے ہیں کہ ہوگئی۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے ممکنہ اشتہار کی مختصر ترین ویڈیو سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں سلو میاں خود سے ہی سوال پوچھتے نظر آرہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویڈیو میں سنہ 1994 کی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کا منظر ہے، اس فلم میں سلمان خان نے پریم نامی کردار نبھایا تھا اور ویڈیو میں وہی کردار موجودہ دبنگ خان سے سوال کرتا نظر آرہا ہے کہ ‘اور شادی’؟ جس پر سلو میاں نے جواب دیا کہ ‘ہوگئی’ جس پر پریم چونک اٹھا اور حیرانگی سے پھر پوچھا ہوگئی؟۔خیال رہے کہ مذکورہ اشتہار کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئیں، یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ کس مقصد کے لیے ویڈیو بنائی گئی ہے اور سلمان خان نے مذکورہ ویڈیو کیوں شیئر کی۔حالیہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی خفیہ شادی کی خبریں بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش رہیں جس کی بعد میں حقیقت سامنے آگئی اور پتا چلا کہ ایک ایڈٹ شدہ تصویر شیئر کرکے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ دونوں فلمی شخصیات نے حقیقی دنیا میں بھی شادی کرلی ہے۔ بعد ازاں سوناکشی نے جھوٹی خبر پر شدید برہمی کا بھی اظہار کیا۔

Related Articles