سلمان خان تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، منیجر
ممبئی،اکتوبر۔ڈینگی کا شکار ہونے والے بھارتی سْپر اسٹار سلمان خان اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔میڈیا کے مطابق سلمان خان ڈینگی بخار کی وجہ سے آرام کر رہے ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔اس حوالے سے اداکار کے منیجر نے بتایا ہے کہ سلمان خان تیزی سیصحت یاب ہو رہے ہیں اور وہ دیوالی کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کریں گے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے ڈینگی میں مبتلا ہونے کے بعد رئیلٹی گیم شو بگ باس 16 کی میزبانی سے رخصت طلب کر لی ہے۔میڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کی جگہ اب کرن جوہر بگ باس 16 کی میزبانی کریں گے۔