سلمان خان بھی لتا کے انتقال پر غمزدہ

ممبئی،فروری۔بالی ووڈ کے چْل بْل پانڈے سلمان خان بھی سْروں کی ملکہ لتا منگیشکر کے انتقال پر غمزدہ ہوگئے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر سلمان خان نے لتا منگیشکر کے ساتھ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر کسی ایوارڈ شو کی ہے جس میں سلمان خان اور لتا منگیشکر اسٹیج پر موجود ہیں اور گلوکارہ مائیک میں کچھ بول رہی ہیں۔سلمان خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہم سب کو ہماری لتا جی کی کمی بہت محسوس ہوگی لیکن آپ کی آواز ہمارے ساتھ ہمیشہ زندہ رہے گی۔‘واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد سے 92 سالہ لتا منگیشکر بریچ کینڈی اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج تھیں، ان میں کورونا وائرس کے ساتھ ہی نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔چند روز قبل زیرِ علاج گلوکارہ لتا منگیشکر کی طبیعت دوبارہ بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں تشویش ناک حالت میں اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔بریچ کینڈی اسپتال سے تعلق رکھنے والے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پریت صمدانی پچھلے کئی برسوں سے لتا منگیشکر کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔

Related Articles