سعودی ولی عہد کا مشرقِ اوسط سبزاقدام کے لیے ڈھائی ارب ڈالر دینے کا اعلان

ریاض/شرم الشیخ،نومبر۔سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے آیندہ دس سال کے دوران میں مشرق اوسط سبزاقدام کے لیے ڈھائی ارب ڈالردینے کا اعلان کیا ہے۔انھوں نے سوموارکو مصر کے ساحلی سیاحتی مقام شرم الشیخ میں کَوپ 27 کانفرنس کے موقع پرگرین مڈل ایسٹ انیشی ایٹو (مشرقِ اوسط سبزاقدام)کے دوسرے ایڈیشن میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کے اعلانات کیے ہیں۔انھوں نے یہ بھی کہاکہ سعودی عرب 2030 تک اپنی بجلی کی کھپت کا 50 فی صد قابل تجدید ذرائع سے حاصل کرنا اوران پرانحصارکرناچاہتا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مملکت کے خودمختار دولت فنڈ( پبلک انویسٹمنٹ فنڈ،پی آئی ایف) نے 2050 تک صفرکاربن اخراج کا ہدف مقرر کیا ہے اوروہ آیندہ اٹھائیس سال کے دوران میں صفرجانبداری کا ہدف حاصل کرنا چاہتا ہے۔اس سال مشرقِ اوسط سبزاقدام کے سربراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت سعودی ولی عہد اورمصرکے صدر عبدالفتاح السیسی کررہے ہیں۔

Related Articles