سعودی ولی عہد، فرانسیسی صدر اور لبنانی وزیراعظم کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو

دبئی،دسمبر۔سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، فرانسیسی صدرعمانوایل ماکرون اور لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے ہفتے کے روزفون پر گفتگو کی ہے۔ انھوں نے اس کے دوران میں لبنان میں اصلاحات پر مل جل کرکام کرنے سیاتفاق کیاہے۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیراعظم نجیب میقاتی نے لبنانی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کے لیے سعودی عرب اور فرانس کی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔انھوں نے لبنانی حکومت کے اس عزم پرستائش کا اظہارکیا کہ وہ ہر وہ اقدام کرے گی جس سے سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے اورہراس چیز کو مسترد کر دیں گے جس سے ان کی سلامتی اوراستحکام کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہو۔بیان کے مطابق تینوں ممالک نے لبنان میں ضروری جامع اصلاحات کی حمایت کے لیے مل کر کام کرنے سے اتفاق کیا ہے۔صدر ماکرون نے ہفتے کے روزخلیجی ریاستوں اور لبنان کے درمیان سفارتی تنازع حل کرنے کے لیے سعودی اور فرانسیسی اقدام کا بھی اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ لبنان کے سابق وزیراطلاعات جارج قرداحی کے یمن میں جاری جنگ کے بارے میں منفی تبصروں اور حوثی ملیشیا کی حمایت کے ردعمل میں اس سفارتی بحران نے جنم لیا تھا۔اس کے ردعمل میں سعودی عرب نے الریاض میں متعیّن لبنانی سفیر کو بے دخل کر دیا تھا اور بیروت سے اپنے سفیرکو واپس بلا لیا تھا۔اس کے علاوہ لبنان سے درآمدات پر بھی پابندی عاید کردی تھی۔

Related Articles