سعودی عرب کی یونیورسٹی کے عربی زبان سکھانے کے لیے انڈونیشیا میں 45 معاہدے

جکارتہ،دسمبر۔انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی نے عربی آن لائن عالمی یونیورسٹی پروگرام پیش کرنے کے لیے انڈونیشیا کے مختلف علاقوں کی یونیورسٹیوں کے ساتھ 45 معاہدوں پر دستخط کیے۔ اس حوالے سے انڈونیشیا کی شریف ہدایت اللہ یونیورسٹی کے زیراہتمام ایک تقریب منعقد کی گئی۔ان معاہدوں پر دستخط عربی زبان کی دیکھ بھال اور اس کے فروغ میں مملکت کے وڑن 2030 کے اہداف کا حصول شامل ہے۔ یہ معاہدے سعودی عرب کی آن لائن یونیورسٹی کی خواہش کے فریم ورک کے اندر آتے ہیں جس کا مقصد پوری دنیا میں عربی زبان کے انکیوبیٹر کے طور پر مملکت کی حیثیت کی تصدیق کے علاوہ اس کی پوزیشن کو بڑھانا اوراس کی حمایت کرنا ہے۔اس موقعے پر سعودی الیکٹرانک یونیورسٹی کی صدر پروفیسر ڈاکٹر لیلک بنت احمد الصفدی نے تقریب کے دوران خطاب میں سعودی عرب کی دانشمند قیادت کی عربی زبان کے فروغ میں دلچسپی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مملکت کی دلچسپی عربی زبان سے تعلق کو مضبوط بنانے اور اسے غیر عرب لوگوں کو سکھانے کی خواہش ظاہر ہوتی ہے۔ڈاکٹر الصفدی نے کہا کہ عربی آن لائن پروگرام دنیا بھر میں عربی زبان سیکھنے کے خواہشمندوں کو درپیش مشکلات کو ختم کرنے میں مدد دے گا۔ عربی بولنے والے ممالک کی آبادی چالیس کروڑ ساٹھ لاکھ سے زیادہ ہے جن کہ تقریبا دو کروڑ مسلمان عربی میں عبادات ادا کرتے ہیں۔

 

Related Articles