دبئی کے نجی اسکولوں کے لیے فیسوں میں اضافے کی منظوری

دبئی،مارچ۔متحدہ عرب امارات کی نالج اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ دبئی میں نجی اسکول 2023-2024 تعلیمی سال کے لیے اپنی ٹیوشن فیس میں اضافہ کر سکتے ہیں۔اتھارٹی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ دبئی کی موجودہ معاشی اور تعلیمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، 2023-24 تعلیمی سال کے لیے دبئی کے پرائیویٹ اسکولوں میں فیس میں اضافے کی شرح 3 فیصد مقرر کی گئی ہے اتھارٹی کے مطابق دبئی اسکولز انسپیکشن بیورو کی جانب سے ہر اسکول کی حالیہ معائنہ کی درجہ بندی یہ طے کرے گی کہ فیسوں میں اضافے کی شرح کیا ہوگی۔اسکول فیس فریم ورک کے تحت، انسپیکشن ریٹنگ کو برقرار رکھنے والے نجی اسکول اپنی فیسوں میں تین فیصد اضافے کے اہل ہوں گے، جب کہ جن اسکولوں کی ریٹنگ کم ہوئی ہے، انہیں فیس بڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب دبئی کے بیشتر اسکولوں میں اگلے تعلیمی سال کے لیے اندراج شروع ہو چکا ہے۔

Related Articles