سعودی عرب کی فضائی کمپنی السعودیہ نے سوڈان کے لییتمام پروازیں معطل کردیں

ریاض،اپریل۔سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی السعودیہ نے سوڈان سے آنے اور جانے والی تمام پروازیں تاحکم ثانی معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا ایک طیارہ ہفتے کے روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔اس واقعے کے بعد فضائی کمپنی نے تمام پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔السعودیہ کا یہ طیارہ خرطوم سے الریاض کے لیے اڑان بھرنے کی تیاری کررہا تھا۔دریں اثناء خرطوم میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئی ہیں۔ڈاکٹروں کی یونین کے مطابق ان جھڑپوں میں تین شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

 

Related Articles