سعودی عرب کا جغرافیائی تنوع زبردست ہے: برطانوی مہم جو
ریاض،جنوری۔برطانوی مہم جو مارک ایونز نے سعودی عرب کو حاصل ہونے والے جغرافیائی تنوع، اس کے خطوں کے تنوع، آثار قدیمہ اور تاریخی مقامات کی کثرت کو شاندار اور زبردست قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا استعمال شدہ آلات اور جانوروں اور پرندوں کی باقیات ایک ایسے دور کی گواہی دے رہی ہیں جن کی تعریف چھپی نہیں رہ سکتی۔مارک ایونز نے کہا کہ سعودی عرب میں ہر جگہ چٹانوں پر نقش و نگار ہیں یا اونٹ کی موجودگی ہے کیونکہ یہ قدیم زمانے سے عرب انسان کے دوست رہے ہیں۔ یہ بات ان مقامات پر موجود تہذیبوں اور زندگی کے وجود کی دلیل ہے۔ یہاں سطحی پانی کے منفرد کنویں ہیں، یہاں پانی جمع ہوتا ہے ، ان میں بارش کا پانی ہوتا ہے اور یہاں سے اونٹ اور دوسرے جانوروں کو پانی پلایا جاتا ہے۔ صحرائی راہگیروں کے لیے یہ کنویں اضافی پانی فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے سفر کے دوران پہاڑوں کے تنوع، رنگوں اور شکلوں اور ان کے اندر موجود غاروں اور کھوکھوں ، ان میں موجود نقش و نگار اور تشریحات کے بارے میں اپنی توجہ کا اظہار کیا جن کے بارے میں محتاط سائنسی مطالعہ کی ضرورت ہے۔ برطانوی ایکسپلورر مارک ایونز اور ان کی ٹیم نے سعودی عرب میں مختلف مقامات کی خوبصورتی اور یہاں موجود مختلف قدرتی اشیا کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا ہے۔مارک ایونز کی قیادت میں عالمی مہم جو ٹیم جزیرہ نما عرب کے اپنے سفر کے چھٹے دن صبح سویرے مملکت کے مغرب کی طرف جانے والے وادی السرداح پہنچی۔ ’’جبل خنزر ‘‘ اور ’’حافہ النفوذ‘‘ میں دن گزار کر ٹیم آگے روانہ ہو جائے گی۔