سعودی عرب میں گزشتہ چھ ماہ میں سیاحوں نے 38 ارب ریال خرچ کئے

ریاض،دسمبر۔حالیہ ماہانہ سرمایہ کاری بلیٹن میں سعودی عرب کو عالمی سطح پر ترقیاتی انڈیکس میں 33 ویں نمبر پر رکھا گیا۔سعودی وزارت سرمایہ کاری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مملکت میں سیاحت کے اخراجات 2022 کے پہلے چھ ماہ میں 27 بلین ریال تک پہنچ گئے۔ بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 6.1 ملین تک پہنچ گئی۔ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی مجموعی تعداد 46 ملین تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے اپنے حالیہ ماہانہ بلیٹن میں بتایا کہ اس سال کی دوسری سہ ماہی میں سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی تعداد سالانہ بنیادوں پر 575.4 فیصد بڑھ کر 3.6 ملین تک پہنچ گئی۔ ملکی سیاحوں کی تعداد میں 42.3 فیصد اضافہ ہوا۔ ان کی تعداد 21.4 ملین رہی۔وزارت نے بتایا کہ اندرون ملک سیاحوں کے اخراجات دوسری سہ ماہی میں 570 فیصد بڑھ کر 15.7 بلین ریال ہو گئے اور گھریلو سیاحت کے اخراجات اسی مدت میں 31.5 فیصد بڑھ کر 22.7 بلین ریال ہو گئے۔ اس طرح کل اخراجات 38.5 بلین ریال رہے۔سعودی عرب میں شعبہ سیاحت کا ہدف اپنی آمدنی کو جی ڈی پی کے فیصد تک لانا ہے اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو 100 ملین تک پہنچانا ہے۔واضح رہے سعودی عرب ٹریول اینڈ ٹورازم ڈویلپمنٹ انڈیکس میں 10 درجے ترقی کر کے 33 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

Related Articles