سعودی آرامکو رینالٹ،گِیلی کارمنصوبہ میں شمولیت کے معاہدے کے قریب تر

ریاض،مارچ۔سعودی آرامکو رینالٹ ایس اے اورڑی جیانگ گِیلی ہولڈنگ گروپ کمپنی کے مجوزہ کمبشن انجن منصوبے میں حصص حاصل کرنے کے معاہدے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی اقلیتی حصص لے گی جبکہ رینالٹ اور چین کی گیلی برابری برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔اگرچہ اس ہفتے کے اوائل میں ایک غیرپابند معاہدے کا اعلان کیا جاسکتا ہے ،لیکن اس بات کا کوئی یقین نہیں کہ اسے حتمی شکل بھی دی جائے گی۔سعودی آرامکو،رینالٹ اور گیلی کے نمائندوں نے اس معاملے پرتبصرہ کرنے سے انکارکیا ہے۔اس معاہدے سے سعودی آرامکو کو بیٹری پاور کی جانب منتقلی کی صنعت میں ترقی کرنے میں مدد ملے گی۔اگرچہ مکمل طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی آ رہی ہے ،کمبشن انجن اور پلگ ان ہائبرڈآٹو کی آنے والے برسوں میں مانگ میں اضافہ ہوگا۔خاص طور پر ترقی پذیر ممالک میں ان کی مانگ بڑھے گی۔دنیا کی تیل کی بڑی کمپنی پہلے ہی ایسی ٹیکنالوجی تیار کرنے پر کام کر رہی ہے جو موٹرسے ایندھن کے فضلے کے اخراج کو کم کرسکے اور ایندھن کی کارکردگی کو بہتر بنا سکے۔رینالٹ اورگیلی وینچر، جس کا ابھی تک کوئی باضابطہ نام نہیں رکھاگیا،میں 17 پلانٹس اور 000، 19 ملازمین ہوں گے۔اس کے یورپ ،چین اور جنوبی امریکامیں تحقیقی مراکزہوں گے،اور ترقیاتی اخراجات اور فکسڈ اثاثوں میں نمایاں ہم آہنگی ہوگی۔رینالٹ نے گذشتہ سال سرمایہ کاروں کو بتایا تھا کہ یہ منصوبہ صاف ایندھن کے لیے ٹیکنالوجی بھی تیار کرے گا ، یہی وجہ ہے کہ رینالٹ ایک شراکت دار کے طور پر توانائی کمپنی کی تلاش میں ہے۔رینالٹ منافع بڑھانے کی کوشش کے طورپراپنے کارپوریٹ ڈھانچے کو ازسرنو ترتیب دے رہی ہے۔اس نے نومبرمیں کہا تھا کہ وہ گیلی کے ساتھ مشترکہ اثاثوں کو اکٹھا کررہی ہے۔اس سے ڈیسیا اور کلیو کاریں بنانے والی کمپنیوں کو اخراجات میں کمی کرنے اور بیٹری سے چلنے والے ماڈلزمیں سرمایہ کاری کرنے اوراپنے برقی گاڑیوں کے کاروبارکے ایک علاحدہ نقشہ کی تیاری کے لیے فنڈز مختص کرنے میں مددمل سکتی ہے۔اس منصوبہ سے گیلی اوراس کے بانی لی شوفو کے یورپ میں آٹوموٹیوہولڈنگز کے نیٹ ورک میں اضافے میں مدد ملے گی، جس میں ایسٹن مارٹن لاگنڈا گلوبل ہولڈنگز پی ایل سی ، مرسڈیز بینز اے جی اور لوٹس کے حصص شامل ہیں۔

 

Related Articles