سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد ریا چکرورتی کو نئی محبت مل گئی

ممبئی،دسمبر۔ بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کے بعد مسلسل مسائل کا شکار رہنے والی ان کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو نئی محبت مل گئی۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق ریا چکرورتی ایک عرصے سے بڑی سکرین سے دور ہیں تاہم سشانت کی خودکشی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن اور نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحقیقات کی وجہ سے وہ دو سال سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں آ رہی ہیں۔مبینہ طور پر ریا چکرورتی کا شادی سے انکار کرنا ہی سشانت سنگھ کی خودکشی کی وجہ بھی بتایا گیا۔ اب سشانت کی موت کے دو سال بعد ریا چکرورتی نجی زندگی میں آگے بڑھ رہی ہیں اور انہیں بنٹی سجدے کی صورت میں نئی محبت مل گئی ہے۔بنٹی سجدے معروف فیشن ڈیزائنر سیما سجدے کے بھائی ہیں۔ سیما کی شادی بالی ووڈ سپرسٹار سلمان خان کے بھائی اداکار سہیل خان کے ساتھ 1998ء میں ہوئی تھی اور رواں سال ان میں علیحدگی ہو چکی ہے۔بنٹی کھیلوں اور تفریحی صنعت کی ایک بڑی ٹیلنٹ مینجمنٹ فرم کے مالک ہیں۔ اس سے قبل ان کے سوناکشی سنہا کے ساتھ تعلق کی افواہیں بھی گردش میں رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق ریا اور بنٹی ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں تاہم وہ اپنے اس تعلق کو نجی رکھنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا دونوں کی طرف سے ہی اس معاملے پر بات کرنے سے گریز کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بنٹی اور ریا ایک ساتھ ہیں اور خوش ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گزشتہ سالوںمیں ریا کو جس طرح کے حالات کا سامنا رہا، ان مشکل حالات میں بنٹی ان کو سپورٹ کرتا رہا۔ جب ریا مشکلات سے دوچار تھی، بنٹی مسلسل اس کے ساتھ تھا۔

 

Related Articles