سشانت سنگھ راجپوت کا ممبئی فلیٹ ڈھائی سال سے خالی کیوں ہے؟

ممبئی،دسمبر۔آنجہانی بھارتی ہیرو سْشانت سنگھ راجپوت کے ممبئی والے فلیٹ کو اداکار کی موت کے بعد اب تک نئے کرائے دار کی تلاش ہے۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سْشانت سنگھ راجپوت کو ممبئی میں اپنے جس فلیٹ میں مردہ حالت میں پایا گیا تھا، وہ گزشتہ ڈھائی سال سے کرائے کے لیے خالی ہے لیکن اسے کرائے پر لینے کے لیے کوئی راضی نہیں۔رئیل اسٹیٹ بروکر رفیق مرچنٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر حال ہی میں سْشانت سنگھ راجپوت کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا ہے۔اْنہوں نے یہ ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ فلیٹ 5 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دستیاب ہے‘۔رفیق مرچنٹ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ’اس فلیٹ کا مالک بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کو اب اپنا فلیٹ کرائے پر دینے کے لیے تیار نہیں ہے‘۔ اْنہوں نے بتایا کہ ’فی الحال، مالک مکان کو اپنا فلیٹ کرائے پر دینے کے لیے ایک کارپوریٹ شخص کی تلاش ہے اور ایسا لگتا ہے لیکن ابھی تک کوئی نیا کرائے دار نہیں ملا‘۔اْنہوں نے مزید بتایا کہ ’لوگ اس فلیٹ کو کرائے پر لینے سے ڈر رہے ہیں، پہلے تو جیسے ہی ممکنہ کرائے دار کو یہ پتا چلتا ہے کہ یہ وہی اپارٹمنٹ ہیجہاں اداکار کی موت ہوئی تھی، تو وہ فلیٹ کو دیکھنے کے لیے بھی راضی نہیں ہو رہے تھے‘۔رفیق مرچنٹ کا کہنا ہے کہ ’اب جب اداکار کی موت کی خبر پرانی ہوچکی ہے تو لوگ کم از کم فلیٹ دیکھنے آرہے ہیں لیکن ابھی تک کسی کے ساتھ کوئی معاہدہ طے نہیں ہورہا ہے‘۔اْنہوں نے کہا کہ ’مالک مکان کرایہ کم کرنے پر بھی راضی نہیں ہے، اگر وہ کرایہ کم کرنے پر راضی ہوجائے تو کوئی بھی یہ فلیٹ آسانی سے کرائے پر لینے کے لیے مان جائے گا‘۔اْنہوں نے مزید کہا کہ ’اسے فلیٹ کو مارکیٹ کی قیمت پر کرائے پر دینے کی ضد پر ہے تو اس لییکرائے دار اسی علاقے میں اسی سائز کا کوئی دوسرا فلیٹ لینیکو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ کوئی بھی کرائے دار ایسے فلیٹ کا اتنا زیادہ کرایہ ادا کرنے کے لیے راضی نہیں ہے، جس سے ایک شخص کی موت کا تنازع وابستہ ہو‘۔رفیق مرچنٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’جو بھی یہ فلیٹ دیکھنے کے لیے آتا ہے اسے پہلے ہی بتا دیا جاتا ہے کہ یہ وہی فلیٹ ہے جہاں سْشانت سنگھ راجپوت رہتے تھے، کچھ لوگ اس فلیٹ کی تاریخ کو برا نہیں سمجھتے اور کرائے پر لینا چاہتے ہیں لیکن ان کے دوست اور خاندان کے دیگر افراد انہیں روک دیتے ہیں‘۔واضح رہے کہ 14 جون 2020ء کو اداکار سْشانت سنگھ راجپوت اپنے ممبئی اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے اور ممبئی پولیس نے ابتدائی طور پر اس واقع کو خودکشی قرار دیا تھا۔

 

Related Articles