سسودیا نے کوروناواریر ارون کمار رکشیت کے خاندان کو ایک کروڑ کا اعزازیہ دیا

نئی دہلی، جنوری۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے بدھ کو کورونا واریر ارون کمار رکشیت کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے دیئے۔مسٹر سسودیا نے کہا کہ وبا کے دوران، کورونا واریر نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈیوٹی پر مستعدی سے کام کیا اور شہریوں کو اس وبائی مرض سے بچایا۔ قوم ان بہادر کورونا واریر کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم کورونا واریرکی بہادری اور قربانی کی مثال کو کبھی نہیں بھولیں گے، یہ ہمارا وعدہ ہے کہ دہلی حکومت ہر دکھ اور ہر بحران میں ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمیشہ کھڑی رہے گی۔”انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کی حکومت ہمیشہ کورونا واریرکے خاندانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی رہی ہے۔ دہلی حکومت کی یہ اسکیم کورونا واریر کے خاندانوں کو یہ اعتماد دیتی ہے کہ حکومت اور سماج ہمیشہ ان کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت کورونا واریرکے جذبے کو سلام کرتی ہے۔ یقیناً اس رقم سے مرنے والے کورونا واریر کے اہل خانہ کا نقصان تو پورا نہیں ہو سکتا لیکن ان کے اہل خانہ کو باعزت زندگی گزارنے کے ذرائع ضرور ملیں گے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کیجریوال حکومت نے کورونا کے دوران لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے اپنی جان گنوانے والے 73 کورونا واریرکے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کے اعزازیہ کی منظوری دی ہے۔

Related Articles