سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے سامنے شاپنگ کملیکس میں آتشزدگی

سری نگر، اپریل۔ درگاہ حضرت بل سری نگر میں کشمیر یونیورسٹی کے سر سید گیٹ کے بالکل سامنے واقع ایک کثیرالمنزلہ شاپنگ کمپلیکس میں پیر کو آگ بڑھک اٹھی جس کو بجھانے کے لئے کوششیں جار ہیں۔تفصیلات کے مطابق درگاہ حضرت بل میں کشمیر یونیورسٹی کے سر سید گیٹ کے بالکل سامنے پیر کو قریب پونے بارہ بجے ایک کثیر المنزلہ شاپنگ کمپلیکس میں آگ نمودار ہوئی جس کے شعلوں نے کمپلیکس کے دوسرے کمپارٹمنٹس کو بھی چشم زدن میں اپنی لپیٹ میں لے لیا۔اس کمپلکس میں ہیٹرک اور امیگوس سمیت کئی فوڈ اوٹ لیٹس موجود ہیں۔محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی مشینری اور افرادی قوت کو جائے واردات پر بھیج دیا گیا جو آگ کو قابو میں کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

 

Related Articles