سرکاری ملازمین کام کے دوران مسکرائیں ورنہ جرمانہ ہوسکتا ہے، فلپائنی میئر کا حکم

منیلا،جولائی۔فلپائن کے ایک میئر نے سرکاری ملازمین کے لیے ایک انوکھا حکم جاری کیا ہے جس میں کہا گیا کہ تمام ملازمین نوکری کے دوران اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے مسکرائیں ورنہ جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائن کے صوبے کوئزون کے قصبے میولانے کے میئر اریس ایل ایگوائر نے 5 جولائی سے سرکاری دفاتر میں ایک نئی policy’ ‘Smileپر عملدرآمد کا حکم دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین اور حکام مسکراتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور عوام کی خدمت کریں۔ اطلاعات کے مطابق ملازمین کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اس حکم کو نہ ماننے والوں کی 6 ماہ کی تنخواہ کاٹی جا سکتی ہے جبکہ ملازمین کو نوکری سے بھی معطل کیا جا سکتا ہے۔میئرکا کہنا ہے کہ یہ اقدام مقامی لوگوں، زیادہ تر ناریل کے کاشتکاروں اور ماہی گیروں کی شکایات کے جواب میں کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شہریوں نے شکایت کی تھی کہ جب وہ اپنے ٹیکس ادا کرنے گئے تو ٹاؤن ہال کے عملے نے ان کے ساتھ غیر دوستانہ برتاؤ کیا۔انہوں نیکہا کہ میں عوام کے ساتھ سرکاری ملازمین کا رویہ تبدیل کرنا چاہتا ہوں تاکہ جب وہ شہری اپنی درخواست لے کر ان دفاتر میں آئیں تو انہیں ایک خوشگوار ماحول ملے۔

 

 

Related Articles