سردارپٹیل نے حیدرآباد ریاست کو ہندوستان میں ضم کرنے میں اہم رول اداکیا:کشن ریڈی

حیدرآباد۔ اکتوبر۔مرکزی وزیر کشن ریڈی نے کہا ہے کہ ملک کے پہلے وزیرداخلہ مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل نے حیدرآباد ریاست کو ہندوستان میں ضم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سردار وپٹیل کی وجہ سے حیدرآباد کو ہندوستان میں ضم کیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکز ان کی یوم پیدائش کو ملک بھر میں قومی اتحاد کے دن کے طور پر منا رہا ہے۔ کشن ریڈی نے سردار پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر حیدرآباد کے نیکلس روڈ پر واقع پیپلز پلازہ سے 5 کلومیٹر کی دوڑ کا آغاز کیا۔قبل ازیں مرکزی وزیر نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا”میں آج ہندوستان کے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔سردار پٹیل کی قیادت، ملک کے اتحاد اور سالمیت کو مضبوط کرنے کے لئے ہمیشہ ہماری رہنمائی کرے گی“۔اسی دوران آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور تلگودیشم پارٹی کے صدر این چندرابابو نائیڈو نے بھی سردارپٹیل کو بھرپورخراج پیش کیا۔انہوں نے سردارپٹیل کی یوم پیدائش کو راشٹریہ ایکتا دیوس کے طور پر منانے والے ملک کے عوام سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Related Articles