سدھو نے بجلی بحران پر مان حکومت کو گھیرا

راج پورہ، اپریل۔ پنجاب کانگریس کے سابق سربراہ نوجوت سدھو نے عام آدمی پارٹی حکومت کے لوگوں کو یکم جولائی سے 600 یونٹ مفت بجلی فراہم کرنے کی ضمانت کو فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگوں سے وعدے تو بڑے بڑے کردئےاورہرے پین س اعلانات بھی کئے لیکن یہ توبتائیں کی روپیہ لائیں گے کہاں سے۔مسٹر سدھو، دیگر کانگریسی ایم ایل اے اور کارکنوں کے ساتھ آج حکومت کو بجلی کے معاملے پر بھگونت حکومت کو گھیرتے ہوئے راجپورہ تھرمل پلانٹ پردھرنے پر بیٹھے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدارہتھیانے کے لئے پہلے پنجاب الیکشن میں لوگوں سے جھوٹ بولا اور اب گجرات اور ہماچل پردیش میں جھوٹ فروخت کررہے ہیں۔ انہوں نے بجلی کے نام پر پارٹیوں کو تقسیم کیا۔ اب چلے دہلی ٹریننگ لینے۔مسٹر سدھو نے وزیر اعلی بھگونت مان سے سوال کیا اناڑی ہوکیا؟ جب ٹریننگ ہی لینی تھی تو حکومت بنانے کی اتنی جلدی کیاتھی؟ پہلے تو ضمانتیں لوگوں کو دی تو اب کرکے دکھاو۔ کوئلہ اتنا مہنگا ہو گیا ہے اور کچھ پاور پلانٹس توپہلے سے بند ہیں اور کچھ میں کوئلہ ختم ہونے کے دہانے پر ہے۔ جب یہ بجلی پلانٹ کوئلہ ختم ہونے پر بند ہوگئے تو دھان روپائی سیزن میں کسان کوبجلی کیسے فراہم کریں گے۔ وہ 600 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیسے پورا کریں گےاور یکم جولائی سے مفت بجلی دینے کا جو اعلان کیا ہے اسے پورا کرنے کے لئے چھ ہزار کروڑ کہاں سے لائیں گے۔ تین پلانٹ پہلے ہی بند ہو چکے ہیں۔

Related Articles