سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے لارنس بشنوئی گینگ کی سلمان خان کے وکیل کو قتل کرنے کی دھمکی

ممبئی ،جولائی۔پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے لارنس بشنوئی گینگ نے اداکار سلمان خان کے وکیل کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔میڈیا کے مطابق جودھپور میں سلمان خان کے وکیل کو دھمکی آمیز خط موصول ہوا ہے جس پر مبینہ طور پر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کے دستخط موجود ہیں۔ خط میں وکیل کو دھمکی دی گئی ہے کہ اس کا انجام بھی سدھو موسے والا جیسا ہوگا۔خیال رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کو قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی۔

Related Articles