ساورکر کی جینتی کو’سوتنتر ویر گورو دن‘ کے طور پر منایاجائے گا: شندے

ممبئی، اپریل۔مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے نے منگل کو یہاں اعلان کیا کہ ریاستی حکومت 28 مئی کو ونائک دامودر ساورکر کے یوم پیدائش کو سوتنتر ویر گورو دن کے طور پر منائے گی۔اس سلسلے میں ریاستی وزیر صنعت ادے سامنت نے وزیر اعلیٰ سے یہ درخواست کی تھی۔ اس موقع پرساورکر کے افکار کو فروغ دینے کے لیے مختلف پروگرام اور سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔سواتنتر ویر ساورکر نے ملک کی آزادی اور قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا تھا اور سماجی اصلاحات کی وکالت کی تھی۔ انہوں نے مہاراشٹر کے سیاسی معاملات میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ آج بھی مہاراشٹر کے ایک مثالی لیجنڈ کے طور پر قابل احترام ہیں۔مسٹر سامنت نے کہا کہ مجاہدآزادی ساورکر کا یوم پیدائش ان کی انتھک شراکت اور ان کی حب الوطنی، ہمت اور ترقی پسند سوچ کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے منایا جانا چاہیے۔

Related Articles